اسلام آباد (آئی این پی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے آزاد کشمیر کے دورے اور میرے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس پر بھارت بے جا واویلہ کر رہا ہے حالانکہ اب کشمیریوں کی تحریک کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ اسی طرح مجھے گزشتہ دنوں او آئی سی کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ میں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خطاب کیا تھا جس میں پچاس سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔ یہ سب مسئلہ کشمیر پر اہم پیشرفت ہے۔ بھارت کی بے چینی کو میں سمجھتا ہوں چونکہ اب ہم نے مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور بالخصوص 5اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد اس نے وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اب کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور مودی کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
بیرسٹر سلطان