مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) حرمین شریفین کی جنرل امور کی پریذیڈنسی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے حرم شریف میں آنے والے خصوصی بچوں کیلئے تیار کئے گئے سمارٹ کلائی بینڈ کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔ حرم شریف میں کسی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس ریسٹ بینڈ کے ذریعے حکام فوری طور پر بچے کے سرپرست یا والدین سے رابطہ کر سکیں گے۔ دریں اثنا حرمین شریفین کی جنرل امور کی پریذیڈنسی نے عمرہ زائرین کی راحت اور دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کے لیے تقریباً سات ہزار چھتریاں بھی تقسیم کی ہیں۔
تقسیم
حرم شریف میں آنیوالے خصوصی بچوں میں سمارٹ کلائی بینڈز اور 7ہزار چھتریوں کی تقسیم شروع
Apr 25, 2022