شیریں مزاری صاحبہ! خدارا سیاست میں مذہب کو نہ لائیں‘ فیصل سبزواری

Apr 25, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ فیصل سبزواری  نے کہا ہے کہ سیاست میں مذہب کو نہ لائیں،میں مفتاح اسمعیل کے ساتھ ہوں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  بحری امور فیصل  سبزواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سابق وزیر شیریں مزاری کے مفتاح اسمعیل کے حالیہ بیان کے خلاف اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ جہلا یا بغیر پڑھے لکھنے والوں سے کیا شکوہ جب اعلی ترین تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل شیریں مزاری صاحبہ سیاست کے لیے مذہب کارڈ، توہین کارڈ استعمال کریں، وہ بھی انتہائی غلط بیانی کا سہارا لیتے ہوئے۔ خدارا سیاست میں اس آگ کو نہ گھسائیں۔ میں مفتاح اسمعیل کے ساتھ ہوں۔
فیصل سبزواری

مزیدخبریں