لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی اور دھویں سے دم گھٹنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے پی بلاک میں نیشنل ہسپتال کے قریب آبادی میں بابر کے گھر میں گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی۔ کمرے میں سوئے اس کے دو بچے 8 سالہ بیٹی عائشہ بابر اور 5 سالہ بیٹا شمشیر بابر دھویں کے باعث دم گھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر سروس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعشیں باہر نکالیں اور آگ پر قابو پا لیا ہے۔ گھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضاء چھا گئی۔
بہن بھائی جاں بحق