مصر میں میڈیکل کی طالبہ نے اپنے عاشق کو گلاکاٹ کرقتل کردیا

قاہرہ(این این آئی )مصر میں میڈیکل کی ایک طالبہ نے اپنے ہی عاشق کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قتل کے مبینہ واقعے میں ملوث لڑکی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے یہ اقدام مقتول کی طرف سے شادی سے انکار کے بعد کیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ اس کا مقتول کے ساتھ کچھ عرصے سے رومانوی تعلق تھا اور ان کے دوستوں کو اس کا علم تھا اور ان کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد اس نے اسے شادی کی درخواست کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا تھا۔ملزمہ کا تفتیش کے دوران اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔
مصرعاشق قتل

ای پیپر دی نیشن