وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے، اہلیہ کا مطالبہ

Apr 25, 2022

واشنگٹن(این این آئی)وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کی اہلیہ سٹیلا آسانج نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ آسانج کی امریکہ کو حوالگی کے حکم نامے پر دستخط نہ کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سٹیلا کا کہنا تھا کہ آسانج کی قسمت کے اثرات پورے یورپ پر پڑیں گے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ بدھ کو وکی لیکس کے بانی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔ جولیان آسانج نے عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق تقریبا پانچ لاکھ خفیہ فائلوں کی اشاعت کی تھی اور انہیں امریکہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ جولیان آسانج کے کیس کا یورپ میں آزادی صحافت کا کیس بھی قرار دیا جاتا ہے۔
وکی لیکس بانی 

مزیدخبریں