برطانیہ سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 9.7فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ  کے دوران سالانہ بنیاد پر 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے مارچ2022 ء تک  برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.187 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.905 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مارچ2022 ء میں برطانیہ سے ترسیلات زرکاحجم 401 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوفروری میں 319.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں76.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بنک کی جانب سے قانونی اوربنکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...