راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری اور ایم این اے سیما جیلانی نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کام، کام اور بس کام کے فلسفے پر گامزن ہیں جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں عمران خان کو کسی نے نہیں نکالا وہ نا اہل حکمران تھے وزیراعظم بنتے وقت بھی ان کے پاس اپنے 172 ایم این اے نہیں تھے کافی برداشت کے بعد اتحادی ان کی بد تہذیبی سے دلبرداشتہ ہوکر پی ٹی آئی حکومت سے الگ ہوگئے جس کے بعد ان کے پاس اقتدار میں رہنے کا جواز ہی نہیں رہاتھا لیکن انہوں نے کسی مرحلے پر بھی اقتدار چھوڑنے کاباوقار راستہ اختیار نہیں کیا آخر تک روتے دھوتے اور الزام تراشی ہی کرتے رہے مسلم لیگ ن کی رہنماء نے نوائے وقت سے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی نا اہل اور نا تجربہ کار حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ ہی غرق کر کے رکھ دیا ساڑھے تین سال تک وہ وزیر خزانہ ہی بدلتے رہے وہ جو مہنگائی بیروزگاری چھوڑ گئے ہیں سیما جیلانی ایم این اے نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے رہنما ئ اور کار کنا ن ہمہ وقت الیکشن کی تیاری میں ہیں وو ٹر ز میں مہنگا ئی اور بیر وز گا ر ی پر پی ٹی
آئی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے پی ٹی آئی کا اگلے الیکشن میں سیاسی صفایا ہو جائے گایہ لوگ اپنے حلقوں میں بھی نہیں جاسکیں گے تحریک انصاف سے اب عوام مزید گمراہ نہیں ہوں گے اس جماعت کی سیاست اب ماضی کا قصہ ہی بنے گی.