راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں امسال بھی فوجی برادران کے زیر اہتمام گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرانسپورٹ ورکرز ، تاجروں ، محنت کشوں ، اور مختلف مکا تب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر دعا قاری اللہ بخش نقشبندی نے کروائی جبکہ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت محمد سلیم حیدری ، اور دیگر نے پیش کیئے ۔ اس موقع پر فوجی احمد یار مرحوم کے ایسال ثواب کے لئے خصوصی طور پر دعا بھی کرا ئی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے منتظمین ، یار محمد ، محمد یوسف ، نوازش علی ، شبیر احمد خرادی ، عادل شیر مختار احمد ، محمد یونس ، محمد یعقوب ، ساجد علی ، غلام مرتضے ، نے بتا یا ہے کہ 1999 سے فوجی برادران کے زیر اہتمام یہ سلسلہ جا ری ہے اور ہر سال ماہ صیام میں بڑی افطار پا رٹی کا اہتمام کیا جا تا ہے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر ، صدر انجمن تا جران جنرل بس اسٹینڈ پیر ودھا ئی فیصل عباسی ، جنرل سیکرٹری نوازش علی ، صدر راجہ حق نواز ، چیر مین مین روڈ ثنا ئ اللہ خان ، ٹرانسپورٹ رہنمائوں لا لہ مہر خان نیازی ، حبیب اللہ خان نیازی ، ملک شہباز ، راجہ خا قان جمیل ، عمران خان ، اور کوہستان ٹرانسپورٹ کمپنی کے امان اللہ خان ، عبدالستار گل نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت ، وزیر اعظم پاکستان ، پاک فوج ، عدلیہ ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملکی سلامتی وخوش حالی کے لئے خصوصی دعا بھی ما نگی گئی ۔