مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،عبدالباسط کیانی  


راو لپنڈ ی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)گزشتہ دور میں جو ترقیاتی کام ایک مخصوص سیاست کی نظر ہو گئے تھے اب اللہ کی مہربانی سے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور یہ سلسلہ اسی رفتار سے انشاللہ چلتا رہے گا.مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے پاکستان کی باشعور عوام اب مزید کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ راولپنڈی کینٹ کے رہنما و سابق امیدوار وارڈ نمبر3عبدالباسط کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا عوام کو بخوبی علم ہو چکا ہے کہ کس کی حکومت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے وہ دن دور نہیںجب خوشحالی کا دور واپس آئے گا کسان،صنعتی نظام،کاروبار زندگی،کنسڑیکشن،فیکڑیاں،کارخانے سب بحال ہوں گے مسلم لیگ کے دور میں ملک مزید ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن