ہلال احمر ملک بھر میں ریڈ کریسنٹ کور قائم کرے گا، عدیل نواز 


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)  ہلال احمر پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈائریکٹر عدیل نواز نے کہا ہے کہ فوری اور ابتدائی طبی امداد کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر ہلال احمر ملک بھر میں ریڈ کریسنٹ کور قائم کرے گا . انہوں نے یہ بات ایک خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں انجمن فیض الاسلام کے بوائے سکائوٹس کے علاوہ  ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل ڈائریکٹر عدیل نواز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوارگرز مرفیہ سلیم ، سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف ، تعلیمی اداروں کے حکام اور ہسپتالوں کے نمائندگان بھی موجود تھے.  انجمن فیض الاسلام کے بوائے سکائوٹس نے ادارے کے سکائوٹ لیڈر شاہد علی تاج کی سربراہی میںاس تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں فرسٹ کی تربیت کے بارے میں معلومات دی گئیں اور انہیں فرسٹ ایڈ باکس بھی دئیے گئے . ہلال احمر پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈائریکٹر عدیل نواز نے کہاکہ بروقت طبی امداد سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی ہیں . ہم ملک بھر میں تعلیمی اداروں سمیت دیگر جگہوں پر ریڈ کریسنٹ کور قائم کرنے جا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس تقریب میں انجمن فیض الاسلام کے سکائوٹس اپنے سکائوٹ لیڈر شاہد علی تاج کی سربراہی میں شریک ہیں اور استقبالیہ دیا . انہوں نے انجمن فیض الاسلام کے صدر اور جنرل سیکریٹری کا سکاووٹس کو تقریب میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا . اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کیلئے 30 فرسٹ ایڈ باکس بھی دئیے گئے .  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...