مضبوط سیاسی استحکام سے ہی گرتی معیشت سنبھل سکتی ہے، سید خورشید شاہ 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مضبوط سیاسی استحکام سے ہی گرتی معیشت سنبھل سکتی ہے تاجر موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں  عید کے بعد راو لپنڈ ی کارکنوں اور تاجروں سے ملوں گا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے پیپلز ٹریڈرزسیل کے صدر طارق وحید بٹ جزل سیکر ٹری نوید کنول سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پنجاب کے نائب صدر خالد نواز بوبی بابر جدون حمید درانی بھی موجود تھے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک معاشی و سیاسی طور پر نازک دور سے گذر رہا ہے پیپلزپارٹی جہموری قوتوں سے  مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے  راولپنڈی کے تاجروں اور کارکنوں سے ملنے عید کے بعد آوں گا  تاجروں کے جائز مطالبات پورے کریں گے

ای پیپر دی نیشن