جنڈ ( نامہ نگار) غریب ومسکین بیواؤں اور یتیموں کو آمدہ عید الفطر کی خوشیوں میں شامل رکھنے کیلئے اپنی ذاتی خرچ کے علاوہ اپنے چند قریبی معاونین کے مالی تعاون سے ہر سال اپنے مرحوم والدین اور معاونین کے ورثاء کے ایصال ثواب کیلئے نئے کپڑوں کے جوڑے گذشتہ بیس سالوں سے غریب وبیواء عورتوں میں تقسیم کرتا آرہا ہوں علاوہ ازیں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خون کے عطیات فراہمی کسی غریب کی وفات پر کفن دفن کے انتظامات و انصرام اور دیگر ہر طرح کی خدمات کا سلسلہ انشاء اللہ تاحیات جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محسن عباس رفاہی نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ محلہ رحمانیہ جنڈ میں مستحق عورتوں میں مفت کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر سید احسن محمود شاہ گیلانی سید ناصر حسین شاہ نقوی پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی محمد شہزاد قمر شاکر محمد عمران حیدر شاہ گیلانی ملِک ندیم خان ودیگر شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔