پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی کے لئے 171 دکانوں کا معائنہ،50 لاکھ روپے جرمانہ ، دیگر کارروائیوں میں 6 بھکاری گرفتار


اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے سرکاری نرخوں پر پھلوں اور سبزیوں سمیت اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور مارکیٹوں میں 570 دوکانوں کا معائنہ کر کے مجموعی طور پر 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 6 دوکانیں سیل کر کے 21 دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 570 دوکانوں کا معائنہ کیا ۔ مقررہ قیمتوں سے زائد رقم وصول کرنے پر6 دوکانیں سیل کر کے 21 دوکانداروں کو گرفتار کر کیا گیا جبکہ 41 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 480 دوکانداروں نے فہرستیں آویزاں کرنا شروع کر دی ہیں ۔ قیمتوں کی جانچ پڑتال کے علاوہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی کے لئے 171 دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں 6 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن