اب تک ایک لاکھ40ہزار بوری گندم خریدکر لی:قاضی عبدالواحد


یزمان(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر صاف شفاف طریقے سے گندم کی خریداری جاری ہے،اب تک ایک لاکھ40ہزار بوری گندم خریدکر لی گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 50ہزار بوری باردانہ کی چلت بھی کر دی ہے، ہم نے اپنے ہدف کا تقریبا 95فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا، اور انشاء اللہ 100فیصد ٹارگٹ جوکہ ایک لاکھ 50ہزار بوری کا ہے ہر صورت میں حاصل کرینگے، کاشتکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر گندم کی ادائیگی بذریعہ بل کی جاتی ہے جب کہ کاشت کاروں کو اب تک تقریبا70کروڑ روپے کی ادائیگی بنک کے ذریعے کر دی گئی،ان خیالات کا اظہار مرکز خریداری گندم سنٹر کڈ والا کے فوڈ انسپکٹرقاضی عبدالواحد نے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن