بھکر(نامہ نگار ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع بھکر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر طلحہ خان نیازی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انعام اللہ نے حلف برداری کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی بہبود اور مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جس مقصد کے ہمیں منتخب کیا گیا ہے اس پر پورا اتریں۔تقریب کے آخر میں پی ایم اے کے پیٹرن چیف ڈاکٹر محمد خالد جاوید اسراں نے پی ایم اے کے سال2022اور سال2023کیلئے نو منتخب عہدیدار جن میں صدر ڈاکٹر محمد طلحہ خان نیازی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حافظ انعام،سیکرٹری اطلاعات لیڈی ڈاکٹر یاسمین خان نیازی،تحصیل صدر منکیرہ ڈاکٹر شعیب عالم خان شاہ،تحصیل منکیرہ سے ڈاکٹر رانا محمد اجمل،تحصیل کلورکوٹ سے ڈاکٹر محمد صفدر چوہدری،جملہ آر ایچ سی کے نمائندہ ڈاکٹر اسدخان نیازی اور جملہ بی ایچ یوکے نمائندہ ڈاکٹر ظفر عباس سے حلف لیا۔