آئین پاکستان قوم کی وحدت کی علامت ہے:علامہ عبد الغنی حقانی 

Apr 25, 2022


 خان پور(نامہ نگار)آئین پاکستان قوم کی وحدت کی علامت ہے اس کی اسلامی شقیں قوم کے ایمانی جذبات کی ترجمانی کرتی ہیں اس آئین کے خلاف سازشوں پر علماء اور عوام کی نظر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ اسلامیہ حقانیہ رفیق آباد کے مہتمم جے یوآئی کے رہنما علامہ عبد الغنی حقانی نے کیا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے انہوں نے کہا کہ رمضان قرآن اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں 27رمضان المبارک کو بننے والا پاکستان کلمہ اور قرآن کے نعرے پر وجود میں آیا تھا عوام قرآن اور دین سے اپنا اور اپنی نسلوں کا تعلق مضبوط کریں ورنہ بے حیائی فحاشی کا سیلاب بہاکر لے جائے گا۔

مزیدخبریں