رمضان متقی بنانے کا مہینہ ہے،امیرالعظیم


کراچی(نیوز ڈیسک)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ رمضان متقی بنانے کا مہینہ ہے اورقوم جب تک متقی وپرہیزگارلوگوں کو پارلیمنٹ نہیں بھیجی گی ملک وقوم کی قسمت تبدیل نہیں ہوسکتی،تمام نظام وپارٹیوں کو آزماچکے جنہوں نے ملک وقوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید اس میں اضافہ کیا ہے قوم اب جماعت اسلامی کو موقع دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کندھکوٹ میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ عوامی دعوت افظارسے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی رہنما عبدالحیفیظ بجارانی، ضلعی امیرآغاعبدالفتاح پٹھان ،مقامی امیرایڈووکیٹ عبیداللہ بلوچ سمیت شہر کی سیاسی، سماجی رہنما و قبائلی شخصیات نے بھی شرکت کی،جبکہ مرکزی رہنما کو مقامی کارکن رافع حبیب نے سندھ کی ثقافت رلی کا تحفہ پیش کیا۔ انہون نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک عالمگیر تحریک اورموروثیت سے پاک جماعت ہے جس نہ صرف تعلیم صحت سمیت قدرتی آفات میںدیانت خدمت امانت کے جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کی ہے بلکہ آئندہ نسلوںکے ایمان کو بچایا ہے۔اسلامی وخوشحال پاکستان کے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔دریں اثنائ￿ انہوں نے کارکنان و ذمے دارن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زوردیاکہ عام انتخابات کے ساتھ سندھ میں اعلانیہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرکے قوم کو بھتر قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن