ماہ رمضان خیروبرکت ،دنیا و آخرت میں کامیابی کی کنجی ،سید منور ضا


کراچی(سٹی نیوز)مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کے صدر فیروز خان کی جانب سے غریب اور مستحق میں راشن کی تقسیم کی تقریب کے مہمان خصوصی لیبر ونگ سندھ کے صدر  و  سینئر رہنماء  سید منور رضا نے کہا کہ رمضان کریم کا مہینہ مسلمانوں کے لئے انتہائی خیر و برکت دنیا و آخرت میں کامیابی و سرخ روٹی کا ذریعہ ہے مسلمان سحری و افطار و کراچی کا خاص اہتمام کے ذریعے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرتا ہے اور اپنے کمزور غریب بھائیوں کی خدمت مختلف طریقوں سے کرتا ہے راشن کی تقسیم بھی خدمت کا ایک اعلیٰ ذریعہ ہے جس کے لئے میں فیروز خان اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یہ اْمید کرتاہوں کہ آئندہ غریبوں میں راشن کی تقسیم کا یہ عمل جارہی رہے گا اس کے لئے ہم دعا گو ہیں۔ رمضان المبارک میں ہر نیکی و ہر نیک عمل و فرض، وتر، سنت و نوافل کا اجروثواب کئی گنا زیادہ ہوجاتا ہے ہم میں صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے غریب بھائیوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ان کی مدد فرمائیں اور فیروزخان کو مزید توفیق عطا فرمائے (آمین)۔ فیروز خان نے کہا کہ مہینہ رمضان عظیم میں راشن کی تقسیم کی یہ تقریب غریب بھائیوں کی مشکلات میں کمی ان کے ساتھ بھائی چارگی و تعاون کا عملی نمونہ ہے میری اور ساتھیوں کی یہ کوشش ہوگی کہ آئندہ سال راشن کی تقسیم میں اضافہ کریں۔ اللہ ہماری حامی و ناصر ہوں۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری ضلع ملیر ملک شیر احمد اعوان، سہیل خان، احمد زیب، محبوب الٰہی، اسرار، احمد اعوان، برکت خان، احسان بلوچ، نیاز خان، غفار جٹ، ملک حاکم، انظار میڈیکل، عنیب شاہ، شاہد قریشی، سلطان زیب، سمیع، ہدایت اللہ، کریم باچا، جہانزیب، راجہ شمریز، اسلام زادہ، گل شیر ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...