حضرت علیؓ کی محبت میں جیناعبادت اور مرناسعادت ،پیر ارشدکاظمی


کراچی (سٹی نیوز)تحریک اہلسنّت پاکستان کی جانب سے خلیفہء چہارم امیر المومنین سیدناعلی ابن ابوطالب ؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔اس سلسلے میں ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی یوم علیؓ کے اجتماعات میںعلماء ومشائخ  نے سیدناعلی المرتضیٰ ؓ کے مناقب اور فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضرت علیؓ کی محبت میں جیناعبادت اور مرناسعادت ہے،آپؓ کا طرزخلافت اور زندگی ہر مسلمان کے لئے رول ماڈل ہے،مسلمان خلیفہء چہارم سیدناعلی المرتضیٰؓ کاطرززندگی اپنالیں تو اپنی دنیاوآخرت سنوار سکتے ہیں۔جامعہ سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹائون میںمرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدرپیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے کہاکہ خلیفہء چہارم امیرالمومنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰؓ کی بے شمار خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپؓرسول کریم ﷺ کے سگے چچازادبھائی ہونے کے علاوہ مواخات مدینہ میں بھی آپ ؓ کو رسول اللہ ﷺ نے دنیاوآخرت میںاپنا بھائی قراردیا،ایک جگہ پر آپﷺ نے حضرت علیؓ سے اپنی نسبت حضرت موسیٰؑ سے ان کے بھائی حضرت ہارونؑ کی طرح فرمائی ۔ انہوں نے کہاکہ حضرت علیؓ کی ذات اخلاق نبوی ﷺ کاعکس اور اسلامی تعلیمات کی زندہ تصویرتھی،آپؓکی ذات کا پہلوسادگی اورخلوص تھا ، بنوہاشم میں آپؓ سے بڑھ کر کوئی عابدوزاہد نہیں تھایہی وجہ ہے کہ آپؓ کی ذات کو اسلامی تصوف کا سرچشمہ سمجھاجاتاہے،آپؓمجاہد،حافظ قرآن، مفسرقرآن اور احادیث نبوی کے عالم بھی تھے۔حضرت علیؓ سخاوت وفیاضی میں بے مثال تھے،آپؓ کے درسے کبھی کوئی خالی نہ گیا ، تاریخ میں ایسی سخاوت کی مثالیں بہت کم ملتی ہیں کہ آپؓ محنت مزدوری کرکے جوکچھ کماتے وہ اکثرراہ خدامیں چلاجاتا،گھرمیں کھانے کیلئے آپؓ کے اہلخانہ کچھ تیارکرتے توکوئی نہ کوئی سائل آوازلگاتااور وہ کھانااسے عطاکردیاجاتاحضرت علیؓ اور آپؓ کے گھروالے بھوکے رہ جاتے مگرحرف شکایت زبان پر نہ لاتے ۔ علماء کرام نے کہاکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے اپنی ساری زندگی رسول اکرم ﷺ کی جاں نثاری میں گزاری، آپؓ ہی وہ واحد ہستی ہیں جن کی نمازعصر قضاہونے پر رسول کریم ﷺ نے دعافرمائی اور سورج پلٹ کر آگیا۔ایک اندازے کے مطابق رسول کریم ﷺ نے آپ ؓ کی شان میں ایک ہزاراحادیث بیان فرمائی ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ حضرت علی ؓ کا چہرہ دیکھنابھی عبادت ہے۔یوم علی ؓ پرشہر بھرمیں فاتحہ خوانی وقرآن خوانی کااہتمام کیاگیااور وطن عزیزپاکستان کی ترقی خوشحالی ،عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...