کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر خوراک انجنیئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرینگے قلعہ عبداللہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کلین سویپ کریگی باچاخان کے فلسفے کو عام کرنے کیلئے پشتون قوم کو اے این پی کا ساتھ دینا ہوگا عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کی ترجمانی کی ہے قلعہ عبداللہ کے عوام نے ہمیشہ اے این پی کو سپورٹ کیا ہے اور ہم بھی قلعہ عبداللہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے مسائل حل کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر وہ لوگ سامنے آئیں گے کہ انہوں نے کبھی بھی عوام کے مسائل میں اپنا کردار ادا نہیں کیا اب عوام کو چاہے کہ وہ ان لوگوں کو پہچان لیں جو صرف اور صرف انتخابات کے وقت عوام یاد آتے ہیں جس طرح پشتون عوام نے 2018 کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کو سپورٹ کر کے کامیابی سے ہمکنا ر کیا اسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کو سپورٹ کریں تاکہ جو ترقیاتی کام تسلسل سے جاری ہے ان کا پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کو پر امن تعلیم یا فتہ بنانے کیلئے ان تمام سیا سی اور جمہوری قوتوں قبائلی عمائدین کو ساتھ لیکر چلیں گے جو قلعہ عبداللہ کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو ان شا اللہ صوبے میں ہونے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر سرخرو ہوگی کیونکہ عوام نے ان تمام سیا سی قوتوں کو آزمایا جو صرف اور صرف انتخابات کے دوران عوا م کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کی ترجمانی کی، عوام نے بھی سپورٹ کیا:انجینئر زمرک خان
Apr 25, 2022