حکومت نے سرپرستی نہ کی تو انگلینڈ چلا  جاؤں گا، احسن رمضان ورلڈ اسنوکر چیمپئن

ْؑملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سرپرستی نہ کی تو پروفیشنل اسنوکر کیلئے انگلینڈ چلا جاؤں گا۔احسن رمضان نے گزشتہ ماہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن کا ٹائٹل محض 16 برس کی عمر میں جیتا تھا، وہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کیوئسٹ ہیں۔احسن رمضان نے بتایا کہ مجھے حکومت کی جانب ابھی کچھ نہیں ملا، اب حکومت تبدیل ہو گئی ہے، اس حکومت سے مجھے بڑی امیدیں ہیں، ورلڈ اسنوکر چیئمئن کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ مجھے کسی ڈپارٹمنٹ میں نوکری ملے تاکہ میں ساری توجہ کھیل پر مرکوز رکھوں، اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر میں کوئی کاروبار شروع کر دوں گا۔ جس سے میرا کھیل متاثر ہو گا کیونکہ میں کھیل کو وقت نہیں دے پاؤں گا۔احسن رمضان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے سرپرستی نہ ملی تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں ایک اچھا اسپانسر تلاش کروں جو 10، 15 لاکھ روپے کے اخراجات کرے اور میں انگلینڈ میں پروفیشنل اسنوکر کے لیے کوالیفائی کرنے والا ٹورنامنٹ کھیلوں اور وہ جیت کر میں دو سال کے لیے انگلیںڈ میں پروفیشنل اسنوکر کا اہل ہوجاؤں۔

ای پیپر دی نیشن