تنگوانی میں آوارہ کتے  کاٹنے سے بچہ زخمی 

Apr 25, 2022


تنگوانی ( نامہ نگار )  گاؤں حاجی نور خان بنگوار میں 8سالہ شاہ الدیں بنگوار کو آوارہ کتوں نے نوچ کر شدید زخمی کر دیا جبکہ زخمی بچے کوہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر بچے کو  اینٹی ڈوگ ویکسین  لگائی گئی ۔ بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر  سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ضلع بھر میں کتا مار مہم شروع نہ ہونے کی وجہ سے کتوں کی کاٹنے کی واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔

مزیدخبریں