کوئٹہ ( بیورورپورٹ )اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوسرا عشرہ گزرنے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران بھی سنگین شکل اختیار کررہا ہے۔ حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ڈرامہ شروع کردیا گیا مگر شہر نا پرساں میں ابھی تک بجلی کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے روز بروز شدت اختیار کررہا ہیں۔ متعدد بار حکام بالا کو آگاہ کرنے کے باوجود ان کے کانوں پر جو تک نہیں رینگتی۔
رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ نہیں ہوسکا:کاشف حیدری
Apr 25, 2022