نصیر آباد (نامہ نگار)بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں گہما گہمی اورسیاسی سرگرمیاں جاری ہیں یوسی غفور آباد سمیت دیگر یونین کونسلوں سے کئی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئرنائب صدرسابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے کونسلران کیامیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کییجبکہ سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفورلہڑی کی بلدیاتی انتخابات میں بہتر اورمثبت حکمت عملی کے سبب نصیرآباد کے مختلف یونین کونسلوں سے کئی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں یوسی غفورآباد لہڑی سے ڈاکٹر محمد فاروق لہڑی سمیت دیگر امیدواران بھی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔