محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کے ورک چارج ملازمین شدید مالی مشکلات سے دوچار 

نیلم (نامہ نگار)حکومتی نوٹیفکیشن اور احکامات کے باوجود محکمہ تعمیرات عامہ عمارات پی ایچ ای ڈویژن نیلم کے معاملات یکسو نہ کیئے جا سکے، حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ورک چارج ملازمین کی زندگیاں شدید مشکلات سے دوچار،ملازمین کسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور،ماہ رمضان میں گھروں کا چولہا جلائے رکھنے کے لیئے دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیانوبت گھروں میں فاقہ کشی تک پہنچ گئی۔زرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کے ورکچارج ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کی زندگی مشکل ترین ہو چکی ہے۔ ماہ رمضان میں درجنوں ملازمین انتہائی کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حکومت آزادجموں کشمیر کی جانب سے سال 2021میں کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے ورکچارج ملازمین کو فراہم کیئے جانے کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کیا جا نا تو دور کی بات محکمہ تعمیرات عامہ عمارات ورک چارج ملازمین کو پرانی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کرنے سے گریزاں ہے۔ملازمین کی جانب سے حکام بالا سے بار بار نئے نوٹیفکیشن کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر کسی قسم کا عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ ورک چارج ملازمین کی طرف سے حکام بالاتحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ مطالبات پورنے نہ ہونے کی صور ت میں قلم چھوڑ احتجاج کیا جائے گا جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا

ای پیپر دی نیشن