میرپور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر کشمیریوں کو یوم سیاہ منانے کی جو اپیل کی تھی اس پر قومی تقریبات کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے ضلع میرپور میں یوم سیاہ منانے کے سلسلہ میں احتجاجی جلسے وجلوس اور ریلیاں نکالنے کا اہتمام کیا۔اس سلسلہ میں میرپور ضلعی ہیڈ کوارٹر کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، مسلم کانفرنس کے راہنماؤں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، حریت قیادت،انجمن تاجراں ، صحافیوں کی تنظیموں، ملازمین کی جریدہ و غیر جریدہ تنظیموں، اساتذہ، پروفیسرز ، طلبائ، سول سوسائٹی کے جملہ افراد نے بھر پور شرکت کی۔شرکاء ریلی ہے حق ہمارا آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی،تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مردہ باد،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم بند کرو،مسلح افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد،آزاد کشمیر زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔شرکاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرہ ضلع کچہری، میاں محمد روڈ سے ہوتی ہوئی چوک شہیداںپہنچی جہاں ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن امتیاز حسین راجہ،چیئرمین ملی فورم ملک محمد اسلم،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی، پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد معروف،پیپلز پارٹی کے چوہدری وقاص اشرف، انجمن تاجراں کے راہنماؤں سہیل شجاع مجاہد، راجہ خالد محمود خان، چوہدری نعیم،قومی تقریبات کمیٹی کی سیکرٹری جنرل الطاف حمید راو، صحافیوں کے نمائندگان ظفر اقبال مغل، شجاع عزیز جرال، اساتذہ تنظیم کے چوہدری محمد اسماعیل ملازمین تنظیموں کے نمائندگان راجہ رشید کے علاوہ دیگر افراد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض،ایس پی راجہ اظہر اقبال،افسر مال راجہ ایاز احمد خان، تحصیلدار سید کلیم عباس،آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنر کے ممبر خالد چوہدری،سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس محمد رمضان چغتائی، سابق صدارتی پریس سیکرٹری راجہ حبیب اللہ خان، سید سجاد بخاری،زاہد بشیر،ایاز شاہ،ہمائیوں مرزا،پروفیسر سردار حفیظ اللہ ،جموں و کشمیر لبریشن سیل کشمیر سنٹر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سردار عظیم سرور، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید، چیف آفیسر بلدیہ چوہدری ارشد محمود، سیکرٹری ایم ڈی اے محمد یونس مغل،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک محمد نثار ،کنٹرولر ایلمنٹڑی اسحاق چوہان ،محمد فاروق جرال ،ملازمین تنظیموں کے مسعود راٹھور، سید قیصر شیراز کاظمی ،اساتذہ کرام ،طلباء سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ،احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی درندہ صفت حکومت اور فوج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے
بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر میر پور میں یوم سیاہ گیا ، احتجاجی جلسے ریلیاں
Apr 25, 2022