قومی کشمیر کانفرنس بلاکر از سر نو کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے،شوکت جاوید میر

Apr 25, 2022

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے آزادکشمیر اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو تجویز دی ہے کہ وہ باہمی اعتماد سازی کے عمل سے وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ ملاقات کر کے نو نکاتی اجتماعی عوامی قومی چارٹرڈ ڈیمانڈ پر عمل درآمد کی منظوری حاصل کریں۔ جن میں دونوں اطراف کی کشمیری قیادت پر مشتمل قومی کشمیر کانفرنس کے ذریعے از سر نو کشمیر پالیسی کی تشکیل. گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت. لیپا کرناہ ٹنل، دارالحکومت مظفرآباد کو سوئی گیس کی فراہمی، میرپور انٹرنیشنل آئرپورٹ کی تعمیر، مظفرآباد، راولاکوٹ ائرپورٹس کی توسیع مرمتی کے بعد سروس کی اجرائیگی. بینظیر انکم سپورٹ میں ہونے والوں گھپلوں کی تحقیقات اور مستحقین خاندانوں کے ناموں کا اندراج. وفاقی ملازمتوں میں کوٹہ پانچ فیصد. مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ. کشمیر کالونیاں کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر غبن. کشمیر کونسل کی جعلی فرضی سکیموں کے نام ہڑپ کی گئی رقم. پاکستان کے تعلیمی اداروں میں مختص نشستوں کو دوگنا کر نے سمیت پاکستان اور آزادکشمیر میں بیک وقت عام انتخابات کے انعقاد کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے جیسے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری حاصل کی جائے.اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزرات خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد دورہ آزادکشمیر کی دعوت دینی ناگزیر ہے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام دشمنی اور کشمیر فروشی. مہنگائی بیروزگاری کے ذریعے صحت. تعلیم. سماجی انصاف کے دروازے عام آدمی پر بند کر دئیے اور ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کے بجائے ملکی خزانے اور توشہ خانے سے شیر مادر سمجھ کر وسائل ہڑپ کیے اور اپنی تجوریاں بھریں آج پارسا بنتے پھرتے ہیں نہ فارن فنڈنگ کا جواب اور نہ لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں جس طرح کہا جاتا ہے کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج پر جارہی ہے انھوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی کشمیر اور خارجہ پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جبری ان ہاؤس تبدیلی کی وجہ سے ریاست بد نامی ہوء ہے حکمرانوں کی جوتیوں میں دال بٹ رہی ابھی تک کابینہ کی تشکیل جوئے شیر لانے کے مترادف ہے! پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں سے مل کر عوامی فلاح و بہبود کے عوامی خواہشات کے مطابق انقلابی تبدیلیاں لانے گی چیئرمین بلاول بھٹو سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں پیپلزپارٹی میدان عمل میں برسر پیکار رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی وکشمیری علی بابا اور چالیس چوروں کو قانون کی شکنجے میں لانا ناگزیر ہے شوکت جاوید میر نے کہا ہے آزادکشمیر میں احتساب بیورو کو بااختیار بنا کر لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے کیلئے بددیانت لوگوں کی جائیدادیں ضبط کر کے تا حیات نا اہل قرار دیا جائے آزادکشمیر میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات اور طلباء یونین کی بحالی کی خاطر وزیراعظم سردار تنویر الیاس تلخ فیصلے کر کے تاریخ رقم کرنے کا موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ 

مزیدخبریں