بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2021 کے دوران ڈیجیٹل کتابوں کا مطالعہ کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جو گزشتہ برس سے 2.43 فیصد زائد ہے۔ چائنہ ڈیجیٹل قارئین رپورٹ 2021 کے مطابق چین میں ڈیجیٹل کتب بینی کی مارکیٹ 41 ارب 57 کروڑ یوآن (تقریبا 6 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالرز) ہوچکی ہے۔ چائنہ آڈیو-ویڈیو اور ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کی مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قارئین ڈیجیٹل مواد کے لیے ادائیگی کو تیار ہیں۔ ان قارئین میں سے 70 فیصد سے زائد کی عمریں 25 سال سے کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک گزشتہ برس 4 لاکھ سے زائد چینی ڈیجیٹل کتابوں کا اجرا ہوا تھا، جن میں شمالی امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا اہم مقامات تھے۔ تخیلات اور مارشل آرٹس مقبول ترین موضوعات شامل تھے۔
چین ، 2021 میں ڈیجیٹل کتب کے قارئین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی، رپورٹ
Apr 25, 2022