خانیوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمدسلیم حنیف نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب میں ترقی کا سفر وہی شروع کرینگے جہاں بریک لگی۔پنجاب کے تمام ادارے اس تباہ حالی کا شکار ہیں۔فرح خان جیسے کرداروں کی حکومتی سرپرستی میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی گئی۔ابھی عمران خان کے کارنامے آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہے ہیں آئندہ چند روز تک عثمان بزدار کی وارداتیں بھی سامنے آئیں گئیں۔نہوں نے مزید کہا یہ پنجاب کے عوام کی بدقسمتی تھی کہ یہاں ایک ریمورٹ کنٹرول پر چلنے والا وزیراعلیٰ مسلط کیا گیا۔جو چپ چاپ بنی گالہ اینڈ کمپنی کے احکامات پر عملدرآمد کرتا تھا۔
حمزہ شہباز ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں بریک لگی : رانا سلیم
Apr 25, 2022