گگو منڈی(نامہ نگار)بلاول بھٹو اور میاں نواز شریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات سے پاکستانی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے سیاست میں استحقام آئے گا ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا ۔ چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کو گو ناں گوں مسائل درپیش ہیں اور بعض سیاسی لیڈران کے طرز سیاست سے پاکستان میں جو عدم برداشت اور پکڑ لو مار دوکا ماحول پروان چڑھ رہا ہے۔ ضروری ہے کہ محب وطن سیاست دان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اس تناظر میں میاں نواز شریف اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات اور اکٹھے چلنے کا فیصلہ انتہائی بروقت اور مناسب ہے۔