تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی بددعائیں لے ڈوبیں : محبوب کھیتران  


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردار محبوب کھیتران نے کہا کہ عمران خان نیازی ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہا ہے جس طرح عمران خان نیازی نے اپنی سابقہ دھرنوں اور ملکی اداروں کے خلاف انتشار پھیلانے کی سیاست برقرار رکھتے ہونے ایک بار پھر سے ملک میں انتشار اور تصادم کو فروغ دیاجا رہا ہے۔ عمران خان نیازی نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن جماعتوں پر جھوٹے کیس بنوائے اور ملک و قوم کے مفاد کے لیے کچھ نہ کیا بلکہ عوام کو مہنگائی اور بیروز گاری کی چکی میں پیس دیا۔تحریک انصاف کی حکومت کو عوام کی بددعائیں لے ڈوبی ہیں۔ عمران خان نیازی فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے جلسے،جلوسوں کا سہارا لیے رہا ہے مگر عمران خان نیازی کوکرپشن کو پروان چڑھانے اورفارن فنڈنگ کیس کا حساب دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن