حضرت علیؓ کی زندگی مینارہِ نْور کی حثیت رکھتی ہے: خاور بھٹہ


ملتان (نیوز رپورٹر)  حضرت علیؓ کی زندگی ایک آدمی سے لے کر حکمرانوں تک اورایک طالب علم سے لے کر صاحبان علم وفضل تک مینارہِ نْور کی حثیت رکھتی ہے آپ کی زندگی کا ہر لمحہ ولادت تاشہادت توحید ورسالت کی تعلیمات کاپرتوہے یہ بات تحفظ عزاداری امام حسین کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اور تحفظِ عزاداری امام حسین کونسل صوبہ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز،کوآرڈینیٹر سہیل حسنین بھٹہ نے امام بارگاہ حضرت بابا تلوار شاہ اور  لائسندار غلام عباس جعفری کی رہائش گاہ مظفرآباد نزد ڈبل پھاٹک سے یومِ شہادت حضرت علیؓکے وشبیہہ تابوت وماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے قبل ہردوامام بارگاہوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی، ہردوماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں پر پْر امن اختتام پذیر ہوئے آخر میں مخدوم سید علی مہدی شمسی نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن