سڑکوں کے قریب واقع تمام سکولز  کے طلباء  اور اساتذہ  سیفٹی قوانین  کا خیال رکھیں:ڈی ڈی ای او وہاڑی


وہاڑی(نامہ نگار) سڑکوں کے قریب واقع تمام اسکولز کے طلباء  اور اساتذہ خصوصی طور پر سیفٹی قوانین کا خیال رکھیں تاکہ طلباء  و طالبات حادثات سے محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا ا ظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمہر اسلم سنپال نے گذشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد مرکز لڈن کے وزٹ کے موقع پر اساتذہ و طلباء  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے سکول کے طلباء  سے روڈز سیفٹی قوانین کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کا طلبائنے پر اعتماد جواب دیا ، اس موقع پر ماسٹر اللہ رکھا قادری، خواجہ خدا بخش شاکر، فیصل مختار اور چوہدری امداد حسین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن