بیوگان،معذور،نابینا اور مستحق خواتین و افراد میں عید گفٹ کے طور پر سلائی مشینیں،نئے کپڑے اور راشن تقسیم

Apr 25, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر)ایکٹیو آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ رجسٹرڈ ملتان کے زیر اہتمام بیوگان، معذور ، نابینا  اور مستحق خواتین و افراد میں عید گفٹ کے طور پر سلائی مشینیں،نئے کپڑے اور راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے عمر فاروق خان بابر،شیخ محمد فہیم،رمضان خالد جوئیہ،محمد حسین بابر،مالک خان لنگاہ،محمد عثمان بھٹی،راؤ محمد اقبال،محمد اختر بٹ،محمد افضل سپرا، خالد بن عزیز،راشد بخاری،ارشد بھٹہ،چوہدری اکرم، یونس غازی،خالد چوہدری،ایاز علی شیخ،شیخ ارشد محمود، محبوب ملک،اورنگ زیب بلوچ،پروفیسر سخن ور،عدنان فاروق،عارف خان اور ملک عامر عاربی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو دوسرے انسانوں کی مدد و فلاح کے لئے ہی پیدا کیا ہے، حقوق العباد کا خیال رکھنا ہی اسلام کی بنیاد ہے حکومتوں کو بھی چاہئیے کہ وہ لوگوں کو بھکاری بنانے کی بجائے برسر روزگار بنانے کے مواقع پیدا کریں تاکہ وہ بھی معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں بعد ازاں مہمانوں نے 230سے زائد معذوروں،نابینا،بیوگان مستحق خواتین و افراد اور یتیم بچیوں کی شادی کے لئے سلائی مشینیں،راشن اور نئے کپڑے تقسیم کئے گئے۔

مزیدخبریں