اسلام آباد(نا مہ نگار)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے ٹویٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیریں مزاری صاحبہ مفتی بننے کی کوشش نہ کریں۔اپنے ایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پی ٹی اے کو حکم دیں کہ مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے والے ٹویٹس اور ٹویٹر ہینڈل بند کرے۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری پہلے دین کا علم حاصل کریں، پھر خود کو آئینے میں دیکھیں تو امر بالمعروف اور و نہی عن المنکر کا مطلب سمجھ آجائے گا، چار سال عمران نیازی امر بالمعروف کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا رہا اور شیریں مزاری کو بات کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ بیت المال کا پیسہ کھا کر امربالمعروف کے لیکچر سے بڑی اور کیا دین کی توہین ہوسکتی ہے؟ عمران نیازی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی، اس نے بیت المال کی گھڑی اور تحفے بیچ کر گھر کی سڑک بنا لی، شیریں مزاری بتائیں کہ دین میں عادی جھوٹے کی کیا سزا ہے؟ ہم عورت کے لیے اسلام کے احکامات اور عزت کی تلقین کی وجہ سے صبر کرتے ہیں، ہمیں مجبور نہ کریں۔
حافظ حمداللہ
شیریں مزاری صاحبہ مفتی بننے کی کوشش نہ کریں، حافظ حمداللہ
Apr 25, 2022