مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے ازالے کا وقت آگیا 

Apr 25, 2022

کر اچی(نیوز ڈسیک)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان نا ظم آبا د گلبہا ر ٹا ؤن کے زیر اہتمام افطا ر ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے ذمہ داران،حق پرست اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی،ٹا ؤن ویو سی کے ذمہ داران، کارکنان اور علاقے کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دعوت افطار کے شرکاء سے ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ نیا سودا کر اچی اور اندرون سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام کے لئے خو ش آئند ثا بت ہو گا کر اچی چلتا ہے تو پو را ملک پلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر آپ کے خلا ف عالمی سازش ثا بت ہو جا ئے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑ ے ہو نگے سڑ کو ں پر بھی اور ایو انو ں میں بھی۔ ہمیں کسی سے حب الو اطنی کا سر ٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں اس ملک کے سب سے زیا دہ وفا دار مہا جر قوم ہے ہمارے اباؤ اجد اد نے اس ملک کے خا طر لا کھو ں جا نو ں کا نذرانہ پیش کیا تب جا کر پاکستان وجو د میں آیا ہم جا گیر دارانہ اور ویڑانہ سسٹم کیخلا ف ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1998سے لیکر 2018ء  تک ایم کیو ایم جب بھی مخلوط حکومتوں کا حصہ بنی کبھی کسی سے تحریری معاہد ہ نہیں ہو ا 2018ء کے معاہد ہ میں بھی کا رکنان اور عوا م کے علم میں لا کر ان سے اجا زت لیکر معا ہد ہ کیا تھا اس دفعہ بھی کا رکنان اور عوام سے اجا زت لیکر معاہدہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں میں مہا جر نو جوانو ں کو دہشت گر د اور جر ائم پیشہ قرار دے رہے ہیں اگر ایم کیو ایم دہشت گر د تھی تو اس سے ووٹ کی بھیک ما نگنے کیو ں آرہے تھے، تحریک انصاف کی حکو مت بے اختیار اور معذور حکو مت تھی ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کر سکی۔  اگر اس ملک کو تر قی کی جا نب لیکر جا نا ہے تو تعلیم اور روزگارکے بند دروازوں کو کھو لنا پڑیگا، انہوں نے مزید کہا ہے فارن فنڈنگ کیس میں پتہ چل جائیگا کہ کسے فوراً گر فتار ہو نا چاہئے، اس دفعہ مہا جر وں کے ساتھ ہو نے والی نا انصافیو ں کے ازالہ کا وقت آگیا ہے اور یہ اب بڑوں کو معلو م ہو گیا کہ ہمارے بغیر حکومتیں نہیں چلائی جاسکتی۔ رابطہ کمیٹی رکن راشد سبزواری نے کہا کہ اس وقت ملک کی مو جو دہ صورتحا ل ہو رہی ہے اس میں آپس میں اتحا د اور بھائی چارگی کی بڑی ضرورت ہے آپ لو گ کسی بھی پر وپگنڈہ کا شکا ر نہیں ہو نا ہے اور نہ ہی کسی افو اہ پر کان دھر نا ہے اور ایم کیو ایم نے جن نکا ت پر حکو مت سے تحریری معاہدہ کیا ہے اس کو مطا لعہ کریں اور عوام کو اسکی آگا ہی دیں۔
سربراہ ایم کیو ایم

مزیدخبریں