کراچی (نیوز ڈیسک )شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے7 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ژوب اور بارکھان میں آج شام اور رات کے وقت تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں درجہ حرارت 5، قلات میں 9، مستونگ میں 10،پشین میں 12 اور ژوب میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی موسم