کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے شہرِ قائد سے لاپتہ ہونے والی نوعمر لڑکی دعا زہرہ کے لیے دعا کی ہے۔شاہنواز دہانی نے دعا زہرہ کی بحفاظت واپسی کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تک اس خبر کا انتظار ہے کہ دعا زہرہ فیملی کے پاس واپس آگئی ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے دوبارہ مل جائے۔واضح رہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5 روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعوی کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کورٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری بھی ملی ہے۔دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی ہے۔