اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک دنیا پر کھیل کے میدانوں میں حکمرانی کر رکھی تھی لیکن یہ تمام اعزازات آہستہ آہستہ ہمارے ہاتھ سے نکلتے رہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔سعید آرائیں نے کہا کہ ہمیں کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کے لئے تعلیمی اداروں اور گراس روٹ سطح کام کرنے کے ساتھ ساتھ کلب سسٹم کو بھی مضبوط بنانا اور کھیلوں میں سیاست ختم کرنا ہوگا ۔