استنبول ٹینس چیمپئن شپ،ویرونیکا  اور ایناستاسیا نے فائنل میں جگہ بنا لی

Apr 25, 2022


استنبول(اسپورٹس ڈیسک )ویرونیکا کدرمتووا اور ایناستاسیا پوتاپوا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے استنبول ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹینس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہیں، سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں روس کی ویرونیکا کدرمتووا نے سیکنڈ سیڈ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3۔6 اور 3۔6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ایناستاسیا پوتاپوا نے قزاخستان کی یولیا پٹنسیوا کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔2 ، 2۔6 اور 2۔6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں