مراسلے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام وقت کی ضرورت : کھچی برادران 

میلسی (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی اور ایم این اے محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کال پر منعقدہ  نیشنل سیکیوریٹی کونسل اجلاس میں  عمران خان کا موقف سچ ثابت ہواکہ خط کا واقعی وجود تھا۔ ان خیالات  کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں محمد طاہر خان جوئیہ محمد جاوید خان جوئیہ اور محمد زبیر خان جوئیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صوتحال میں عمران خان  کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ وقت کی ضرورت اور قوم کے سامنے غیر ملکی مداخلت اور حکومت کی تبدیلی  کے ثبوت کیلئے ضروری ہے کیونکہ نوجوان نسل یہ جاننا چاہتی ہے کہ غیرملکی مداخلت کے ملکی اور غیر ملکی  کردار کون کون سے ہیں اور  حقیقت کیا ہے۔ اس موقع پرمیاں محمد شہزاد آرائیں،میاں محمد آصف ارائیں اور دیگر پارٹی رہنماء  بھی موجود تھے۔
کھچی برادران 

ای پیپر دی نیشن