پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ آئین کا ایک آرٹیکل آج بھی اپنی تشریح کیلئے بِلک رہا ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف آئین کا ایک آرٹیکل آج بھی اپنی تشریح کیلئے بِلک رہا ہے کہ میری کوئی تشریح کر دے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ صرف اس لیے کہ کسی کو اقتدار میں آنے کی جلدی ہے کیا ہم یہ توقع رکھیں گورنر صاحب سے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری کو بھول جائیں۔