انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ پاپوا پیر کی صبح 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ موسمیاتی، ماحولیاتی اور ارضیاتی ایجنسی نے بتایاکہ زلزلہ جکارتہ وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 50 منٹ پر آیا ۔ اس کا مرکز ضلع کیروم سے 43 کلومیٹر جنوب مغرب اور 87 کلومیٹر گہرائی میں زیر زمین تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت صوبائی دارالحکومت جیا پورا اور ضلع کیروم میں 3 سے 4 ایم ایم آئی (تر میم شدہ مر کلی شدت) تھی۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی امکان پیدا نہیں ہوا۔
انڈونیشیا میں درمیانی شدت کا زلزلہ ریکارڈ
Apr 25, 2022 | 13:53