سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر فعال کارکنوں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیاکےاپنےتمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سوشل میڈیا ٹیم نے امریکی حکومت کیخلاف ہماری جنگ کو تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی، پاکستان کی خود مختاری وجمہوریت کی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں،آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ کارکنان اسلام آباد کی حقیقی آزادی کے لیے مارچ کی تیاری کریں، میں اسلام آباد کی حقیقی آزادی کے لیے جلد کال دوں گا، 27 ویں رمضان کو شب دعا کے طور پر منایا جائے گا۔
میں سوشل میڈیاکےاپنےتمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سےسماجی میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔????????کی خودمختاری وجمہوریت کی ہماری اس تحریک کوآگےبڑھاتےرہئے۔آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں!#MarchAgainstImportedGovt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2022