کورونا وائرس سے براہ راست گردوں کے خلیات کو نقصان پہنچنے کا انکشاف

Apr 25, 2022 | 19:47

ویب ڈیسک

کورونا وائرس براہ راست گردوں کے خلیات کی ایک مخصوص قسم کو متاثر کرسکتا ہے۔اس دریافت سے یہ وضاحت کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں میں گردوں کی انجری کا مشاہدہ کیوں ہوتا ہے۔2020 کی ابتدا میں جب کووڈ 19 کی وبا دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوئی تھی تو اس وقت ماہرین کو علم تھا کہ کورونا وائرس کا بنیادی ہدف نظام تنفس کے خلیات ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں