قیام امن کیلئے علماء کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:علی منان قمر

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طرف سے عید الفطر کے ایام میں امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی انتظامی وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا اس ضمن میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر طبقات سے بھی گہرا رابطہ رہا جس کے کامیاب نتائج حاصل ہوئے اور عید الفطر پرامن وسکون برقراررہا۔ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمر نے ضلع میں امن وامان کی مثالی فضاء کے قیام میں کردار اداکرنے پرامن کمیٹی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیااور بتایاکہ ضلعی وپولیس انتظامیہ نے چاند رات سمیت عید الفطر پر سکیورٹی کے جامع اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے علماء کرام ہمیشہ صف اول میں رہتے ہیں جن کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام حلقوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا متبرک مہینہ پرسکون ماحول میں اختتام پذیر ہوا اورعید کے ایام میں امن کمیٹی کے ارکان سے گہرا رابطہ رکھا گیا جن کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں آئندہ بھی باہمی افہام وتفہیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی وتحصیل کنٹرول رومز فنکشنل رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں،مساجد،عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید سکیورٹی پلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنایا گیا جبکہ پارکوں،قبرستانوں پر بھی سکیورٹی کے ساتھ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی سختی سے روک تھام کی گئی ۔ 

ای پیپر دی نیشن