پیرمحل(نا مہ نگار)پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن و مزدور رہنما ء صوفی محمد حنیف دھول نے کہا کہ مو جودہ نازک معاشی حالات میں ملک جلا ئو گھیرا ئو اور ٹکرا ئو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکا جبکہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام سیاسی لیڈر شپ سمیت قوم کے ہر فرد پر لازم ہے اگر عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کیا گیا تو ملک میں جمہوری نظام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دبا ئو پر مہنگا ئی کے ستا ئے عوام پر مزید نئے ٹیکسزز کا بو جھ ڈالنا اتحادی حکومت کے دانشمدانہ فیصلے نہیں جبکہ ریاست کو بحرا نوں سے نکالنے کا واحد حل نئے انتخا بات ہی ہیں تو اتحا دی حکومت کو ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر دلیرانہ فیصلے کر نے کی ضرورت ہے ۔دوست ممالک کی جانب سے ملنے والی حا لیہ امداد سے ملک کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا ۔
ملک جلا ئو گھیرا ئو اور ٹکرا ئو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا: حنیف دھول
Apr 25, 2023