چنیوٹ:عید کے تیسرے روز بھی دریائے چناب پر سیاحوں کی آمد جاری رہی

چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)ضلع چنیوٹ میں عید الفطر کے ایام عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے ڈی پی او وسیم ریاض خان کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ڈی ایس پی سٹی ظفر اقبال وٹو ، ایس ایچ او سٹی محمد افضل سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ایلیٹ فورس ٹیمیں  عید گاہوں مساجد کے اجتماعات پر الرٹ ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے بازاروں اور مارکیٹوں میں پولیس کا گشت موٹر رہا عید الفطر کے تیسرے روز بھی دریائے چناب پر ہزاروں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا پنجاب بھر کے سیاح بچوں کے ہمراہ دریائے چناب کی پہاڑیوں ، پلوں ، پارکوں میں عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ڈی پی او وسیم ریاض خان کی سر براہی میں ڈی ایس پی لالیاں نوید مرتضیٰ چیمہ ایس ایچ او تھانہ چناب مناظر علی پولیس ٹیموں کے ہمراہ امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور عوام کی حفاظت کے لیے تیسرے روز بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے پانچ سو سے زائد پولیس اہلکاردریائے چناب کے ارد گرد ڈیوٹیاں دیتے رہے ڈی ایس پی ٹریفک میڈیم زاہدہ پروین کی نگرانی میں رش کے باعث ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اپنی ڈیویٹاں سرانجام دیتی رہی ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی گاڑیاں اور عملہ الرٹ رہا ڈی پی او وسیم ریاض خان لمحہ لمحہ سیکیورٹی کا جائزہ لیکر موقع پر ہدایات دیتے رہے.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...