فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ون ویلنگ کرنے والا حوالات میں پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک میں موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے اپنے سمیت دیگر شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رہا تھا کہ پولیس کو اطلاع مل گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا اور اسے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔